مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کی مزاحمتی تحریک النجباء کی سیاسی کونسل نے ایک بیان میں شام کے واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے ملک کے حکام بالا سے فوری چارجوئی کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق کی مزاحمتی تحریک کے بیان کا متن حسب ذیل ہے:
1۔ شام میں جو کچھ ہوا وہ ایک ناگہانی تبدیلی نہیں بلکہ نیٹو، صیہونی رجیم اور بوڑھے برطانوی استعمار کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔
2- انہوں نے مزاحمتی محور کو غزہ کی حمایت میں مصروف دیکھ کر ترکی میں ایک آپریشن روم بنایا تاکہ سیٹلائٹ اور جاسوسی ڈرون کے ذریعے شام میں اپنے تخریبی منصوبے کی نگرانی کریں اور تکفیری دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو براہ راست مانیٹر کرسکیں۔
3۔ دشمن کا یہی آپریشن روم اس وقت عراق میں تخریب کاری کے لیے برطانیہ کی سرپرستی میں فعال ہے۔ لیکن اس بار بغداد میں فعال ہے، ملک کی سرحدوں کے باہر سے نہیں! ایسے میں عراقی حکام کا داخلی خطرے کو نظر انداز کرتے ہوئے سرحدوں پر توجہ دینا حقائق سے نظریں چرانے کے مترادف ہے!
4. دشمن کے دھوکے میں آئے بغیر ملک کے دارالحکومت سمیت جنوبی، مغربی اور شمالی علاقوں میں موجود خطرے کی اصل جڑ اور شیطان کی آماجگاہ کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
اس تباہ کن منصوبے کی تکمیل کے لئے مذکورہ علاقوں میں سے ہر ایک کو متناسب کردار سونپا گیا ہے۔
5۔ سرحدوں کو محفوظ بنائیں اور خطرے کی جڑوں اور اصل کرداروں پر نظر رکھیں۔ تب تمہیں عراق کو ٹکڑے کرنے کے خواہاں عناصر بے نقاب ہوتے نظر آئیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ شیطان بزرگ امریکہ کے سفارتخانے کے عراق کو افراتفری میں ڈالنے کے لئے متحرک کئے گئے کرائے کے عناصر بھی برملا ہوجائیں گے۔
6۔ مبصرین جانتے ہیں کہ صیہونی حکومت نے اس منصوبے کی حمایت کے بدلے کیا حاصل کیا ہے؟ اسے شام کی سرزمین میں دراندازی کے ذریعے سرحدی علاقوں پر قبضہ کرنے کا موقع ملا۔
صیہونیوں نے شام کے اسٹریٹیجک ہتھیاروں کو تباہ کر کے اس ملک کو نہتا کر دیا ہے اور نئے قابض انتظامیہ سے اسرائیل کو قبول کرنے کے منصوبے کی طرف بڑھنے کی ضمانتیں حاصل کی ہیں۔ لہذا حکام بالا کو اس آفت کا قبل از وقت علاج کر لینا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ