12 مئی، 2026، 4:30 PM

صہیونی معاشرے میں داخلی اختلافات اور کشیدگی میں اضافے کا اعتراف

صہیونی معاشرے میں داخلی اختلافات اور کشیدگی میں اضافے کا اعتراف

عبری اخبار یدیعوت آحارانوت نے رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی معاشرہ بڑھتی ہوئی داخلی تقسیم اور ممکنہ خانہ جنگی جیسے حالات کے قریب پہنچ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبری زبان کے اخبار یدیعوت آحارانوت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی معاشرے میں سیاسی اور سماجی تقسیم ایک بڑے خطرے کی شکل اختیار کر چکی ہے اور داخلی کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 30 فیصد صہیونی مقبوضہ علاقوں کو چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، جبکہ حقیقی تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ کئی افراد عدم استحکام اور سکیورٹی صورتحال کے باعث وہاں رہنے کے خواہاں نہیں رہے۔

دوسری جانب عبری اخبار ہارٹز نے بھی اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ صہیونی وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے پولیس کو اپنے سیاسی بازو میں تبدیل کر دیا ہے، اور یہ عمل صہیونی پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈینی لیوی کے تعاون سے انجام پایا۔

اخبار کے مطابق ڈینی لیوی کے دور میں صہیونی پولیس کا ادارہ عملی طور پر بکھر چکا ہے، جبکہ سڑکوں پر اسلحے کی موجودگی اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

News ID 1939251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha