2 مئی، 2026، 9:03 AM

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ٹیلی فونک گفتگو

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ٹیلی فونک گفتگو

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے اور امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف پیش کردہ اقدامات اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

روسی وزیر خارجہ نے اس موقع پر روس کے اصولی موقف کو دہرایا اور کہا کہ روس ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کی سخت مخالفت کرتا ہے اور خطے میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

News ID 1939092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha