مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے وزیر خارجہ سوبرامانیام جے شنکر نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور حالیہ علاقائی واقعات بالخصوص اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر جارحیت اور اس کے بعد درپیش صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے موجودہ صورتحال کی روشنی میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کی خودمختاری اور حاکمیت کی خلاف ورزیاور بین الاقوامی قوانین کی پامالی پر اسرائیل اور امریکہ سے جواب طلب کرے۔
بھارتی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام خطے میں کشیدگی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔
آپ کا تبصرہ