23 اپریل، 2026، 5:26 PM

دوبارہ جارحیت کی صورت میں دشمن کو سخت جواب دیا جائے گا، جنرل جہانشاہی

دوبارہ جارحیت کی صورت میں دشمن کو سخت جواب دیا جائے گا، جنرل جہانشاہی

ایرانی بری فوج کے کمانڈر نے دشمن کو انتباہ کیا ہے کہ کسی بھی زمینی حملے کا فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی بری فوج کے زمینی دستوں کے کمانڈر میجر جنرل علی جہانشاہی نے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی سرزمین پر زمینی جارحیت کا خیال بھی نہ کرے۔ ایرانی فوجی مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل جہانشاہی نے سرحدی علاقوں کے دورے اور وہاں تعینات زمینی دستوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے جوان بلند حوصلے اور اعلی درجے کی جنگی آمادگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے دشمن کو متنبہ کیا کہ کسی بھی زمینی حملے کی صورت میں اسے سخت اور ناقابل یقین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بلند حوصلے اور ایرانی قوم کی مسلح افواج کے لیے بھرپور حمایت کے ساتھ، ملک کی زمینی سرحدوں پر دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن اور پشیمان کنندہ جواب دیا جائے گا۔

ایرانی بری فوج کے کمانڈر نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو ایرانی مجاہدین کے حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔

میجر جنرل جہانشاہی نے ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر مسلح افواج کی موجودگی سے ملک کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ اور پرامن رہیں گی۔ دشمن کی سرگرمیوں پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جا رہی ہے اور سرحدوں پر تعینات جوان مکمل چوکس ہوکر ہر خطرے کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی یا سازش کا جواب فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا اور دشمن کو ہر سطح پر پسپا کردیا جائے گا۔

News ID 1938994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha