16 اپریل، 2026، 7:30 PM

حزب اللہ کا بڑا ڈرون حملہ، اسرائیلی فوجی اڈے کے پرخچے اڑا دیے، ویڈیو جاری

حزب اللہ کا بڑا ڈرون حملہ، اسرائیلی فوجی اڈے کے پرخچے اڑا دیے، ویڈیو جاری

حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوجی اڈے “کریات شمونہ” پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنی عسکری کارروائیوں میں شدت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے “کریات شمونہ” پر دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حملہ 10 اپریل 2026 کو لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیا۔

حزب اللہ نے مزید اعلان کیا کہ جنوبی لبنان میں رب الثلاثین کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کے اجتماع کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اسی طرح صہیونی بستی کفار گلعادی پر بھی شدید حملہ کیا گیا۔

الخیام کے جنوب میں الحمامص کی پہاڑیوں پر موجود اسرائیلی فوجیوں اور ان کے ساز و سامان کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید برآں آج صبح ہی کفار گلعادی میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے کے مرکز اور الخیام میں فوجیوں اور ان کے جنگی ساز و سامان کے اجتماع پر بھی شدید میزائل حملے کیے گئے۔

News ID 1938909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha