مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی آج واشنگٹن میں امریکی نائب صدر جی ڈی ونس اور دیگر اعلی امریکی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق البوسعیدی ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں فریقوں کے درمیان پیغامات اور نکات کے تبادلے کی ذمہ داری بھی انہی کے سپرد ہے۔
ان کی واشنگٹن روانگی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب گذشتہ روز امریکہ اور ایران کے درمیان تیسرے دور کے بالواسطہ مذاکرات منعقد ہوئے۔
یہ ملاقات اس پس منظر میں بھی اہم ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور صدر ٹرمپ کے داماد و مشیر جیراڈ کوشنر نے جنیوا میں البوسعیدی سے ملاقات کی تھی۔
آپ کا تبصرہ