مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ہفتے کے روز تہران کے سمٹ ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران 489 پیرا اولمپک اور ڈیف اولمپک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
پہلی مرتبہ پیرا اولمپک، نابینا اور سماعت سے محروم کھیلوں کے شعبوں سے وابستہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں علیحدہ تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں وزیر کھیل و امور نوجوانان احمد دنیامالی اور صدر نیشنل پیرا اولمپک کمیٹی غفور کارگری نے بھی شرکت کی۔
پیرا اسپورٹس، نابینا اور کم بینا کھیلوں کے ساتھ ساتھ سماعت سے محروم کھلاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 489 چیمپئنز اور تمغہ جیتنے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ان کھلاڑیوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کے لیے تمغے حاصل کیے۔
یہ تقریب پہلی باقاعدہ اور خصوصی تقریب تھی جس کا انعقاد خصوصی طور پر پیرا اور معذور کھلاڑیوں کے تمغہ جیتنے والوں کے اعزاز میں کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ