29 اکتوبر، 2025، 6:26 PM

اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں، بلکہ کھلم کھلا اعلان جنگ ہیں، عرب میڈیا

اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں، بلکہ کھلم کھلا اعلان جنگ ہیں، عرب میڈیا

اسرائیلی فضائی حملے اب صرف جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں رہے بلکہ غزہ کے خلاف باضابطہ اعلانِ جنگ ہیں، کیونکہ رہائشی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب ٹی وی چینل المیادین کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب سے آج تک جاری صہیونی حملوں کو اب محض جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے دراصل اعلانِ جنگ ہیں کیونکہ غاصب اسرائیلی طیاروں نے رہائشی علاقوں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی ہے۔

صہیونی فوج نے چند لمحے قبل دعویٰ کیا کہ غزہ پٹی پر گزشتہ شب سے جاری اپنے بڑے حملے روک دیے ہیں۔

تاہم المیادین کے نمائندے کے مطابق ان حملوں میں اب تک 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

News ID 1936193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha