5 ستمبر، 2025، 4:07 PM

ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان آج ویانا میں دوبارہ مذاکرات

ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان آج ویانا میں دوبارہ مذاکرات

ایرانی وفد اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اہلکار ویانا میں نئے تعاون کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں ایرانی سفیر اور مستقل نمائندے رضا نجفی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وفد اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اہلکاروں کے درمیان آج ویانا میں ایک اور دور کی ملاقات ہوگی۔

نجفی کے مطابق یہ مذاکرات ایران اور ایجنسی کے درمیان جاری بات چیت کا تسلسل ہیں، جس کا مقصد پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے تحت تعاون کی نئی شکلوں کو ترتیب دینا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر جارحانہ حملے اور عالمی ایجنسی کے جانبدارانہ موقف کی وجہ سے ایرانی پارلیمنٹ نے ایجنسی کے ساتھ تعاون کو سلامتی کونسل کی اجازت سے مشروط کردیا تھا۔

News ID 1935204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha