مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی حقوق اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل آمادہ ہے۔ کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں اپنے مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے صہیونی حکومت کی دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں کیا ہیں۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ جو بھی ایران کے خلاف کسی ممکنہ حملے میں شریک ہوگا، وہ پشیمان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا جوابی ردعمل وعدۂ صادق آپریشن 1 و 2 سے زیادہ سخت، وسیع اور شدید ہوگا۔
آپ کا تبصرہ