مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان کی جانب سے بھارت کے فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
واقعے کے حوالے سے بھارت نے کہا ہے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائر کیے گئے آٹھ میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جموں کے ستواری، سانبہ، آر ایس پورہ اور ارنیا کے علاقوں کی جانب میزائل فائر کیے تھے۔ ان میزائلوں کا ہدف بھارتی فوجی تنصیبات تھیں۔ تاہم بھارت کے فضائی دفاعی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے تمام میزائلوں کو روکا اور تباہ کردیا، جس کے باعث کسی قسم کا ۔جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعے کے بعد جموں میں سائرن بجائے گئے اور احتیاطی طور پر بجلی بند کردی گئی، جس سے پورے شہر میں تاریکی پھیل گئی۔
انڈین انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے مطابق جموں، پٹھان کوٹ اور ادھم پور میں موجود فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
آپ کا تبصرہ