لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوجی ہلاک اور 2 خواتین زخمی ہوگئی ہیں جبکہ پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی کئی فوجی چوکیاں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوجی ہلاک اور 2 خواتین زخمی ہوگئی ہیں جبکہ پاکستانی فوج نے بھارتی فوج  کی کئی فوجی چوکیاں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان ہلاک  اور 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بروہ اور چری کوٹ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے سیریاں گاؤں کی دو خواتین زخمی ہوئیں اور سپاہی نعمت علی جاں بحق ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ ہوئیں اور بھارتی فوج کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

News Code 1894442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =