مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے بھارتی منصوبہ کا آغاز

مقبوضہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے مسلمانوں کو اقلیت بنانے کے منصوبے کے تحت غیر مقامی شہریوں(بھارتی ہندئوں کو ) 12لاکھ سے زائد ڈومیسائل جاری کر دئیے ہیں بھارتی ہندوئوں کو 2لاکھ 86ہزار ڈومیسائل کشمیر ڈویژن اور 9لاکھ 45 ہزار ڈومیسائل جموں ڈویژن میں جاری کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے مسلمانوں کو اقلیت بنانے کے منصوبے کے تحت غیر مقامی شہریوں(بھارتی ہندئوں کو ) 12لاکھ سے زائد ڈومیسائل جاری کر دئیے ہیں بھارتی ہندوئوں کو 2لاکھ 86ہزار ڈومیسائل کشمیر ڈویژن اور 9لاکھ 45 ہزار ڈومیسائل جموں ڈویژن میں جاری کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر حکومت کے مطابق ڈومیسائل کا اجرا جموں کشمیر کے 20 اضلاع میں کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 2 لاکھ 86 ہزار ڈومیسائل کشمیر ڈویژن اور 9 لاکھ 45 ہزار ڈومیسائل جموں ڈویژن میں جاری کیے گئے ہیں۔

مودی نے ڈومیسائل کے آن لائن اجرا اور 15روز میں عدم اجرا پر متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے ،خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے 3 لاکھ غیر مقامی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے تھے جس میں ایک بھی مسلمان شامل نہیں تھا۔

News Code 1902772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha