22 فروری، 2025، 2:00 PM

شام کے انجام سے سبق سیکھو، ٹرمپ کی اردن کو دھمکی

شام کے انجام سے سبق سیکھو، ٹرمپ کی اردن کو دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے شاہ عبداللہ دوم کو اقتدار سے ہٹانے اور شام میں داعش کے ہاتھوں ہونے والی تباہیوں سے سبق سیکھنے کی دھمکی دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے شام کے حالات اور داعش کے ہاتھوں ہونے والی تباہیوں سے سبق سیکھنے کو کہا۔

ایک سیاسی ذریعے نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے شاہ عبداللہ دوم کو کہا کہ فلسطینی مہاجرین کو قبول نہ کرنے کی صورت میں ان کے بھائی حمزہ کو مسند اقتدار پر بٹھائیں گے جو امریکی مطالبات پر من و عن عمل کریں گے۔

ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے مزید سخت لہجے میں کہا کہ اردن میں شام جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں جہاں داعش جیسے تکفیری گروہ نے تباہی مچائی تھی۔ 

شاہ عبداللہ کو مزید دھمکی دی گئی کہ اخوان المسلمین اردن میں حکومت سنبھالنے کے لئے مکمل تیار ہے۔

یاد رہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی طرح اردن نے غزہ کے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کے صدر ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1930565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha