22 فروری، 2025، 3:11 PM

سلمان رشدی پر چھری کے وار کرنے والے لبنانی شہری کو مجرم قرار دیا گیا

سلمان رشدی پر چھری کے وار کرنے والے لبنانی شہری کو مجرم قرار دیا گیا

توہین آمیز کتاب "شیطانی آیات" کے مرتد مصنف پر 2022 میں چاقو کے وار کرنے والے لبنانی شہری کو اقدام قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،  2022ء میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو کا وار کرنے والے 27 سالہ لبنانی شہری ہادی مطر کو اقدام قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔
  ہادی مطر نے نیویارک کے چٹاکوگا کاؤنٹی میں ملعون رشدی پر لیکچر کے دوران حملہ کیا تھا۔

77 سالہ رشدی کو گردن، سر، جسم کے اوپری حصے اور بائیں ہاتھ میں چوٹیں آئیں اور کئی ہنگامی سرجریوں کے بعد وہ بینائی سے محروم ہو گئے جب کہ ان کی دائیں آنکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

 ہادی مطر کو جلا وطن مصنفین کی حمایت کے لئے بنائی گئی سٹی آف ریفیوجیز فاؤنڈیشن کے بانی ہنری رئیس پر بھی چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔

مذکورہ لبنانی شہری کے خلاف  فیصلہ 23 ​​اپریل کو سنایا جائے گا اور انہیں 25 سال سے زیادہ عرصے کی قید کا سامنا ہے۔

News ID 1930568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha