12 نومبر، 2024، 8:12 PM

ایرانی سفیر کی لبنان واپسی، سفارتی مشن سنبھالیں گے

ایرانی سفیر کی لبنان واپسی، سفارتی مشن سنبھالیں گے

لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی نے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، وہ حالیہ پیجر دہشت گردانہ حملے کے دوران زخمی ہوئے تھے جو علاج کروانے کے بعد واپس لبنان میں اپنا مشن سنبھالیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی نے بیروت میں اپنے مشن پر روانگی سے قبل وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

 انہیں بیروت میں دہشت گردانہ پیجرز دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لئے تہران لے جایا گیا تھا، جہاں صحت یاب ہونے کے بعد وہ بیروت میں سفارتی مشن پر روانہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے مجتبی امانی کے ساتھ ملاقات کے دوران لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو فوری طور پر روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور سیاسی اور بین الاقوامی ذرائع کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا اور بیروت میں سفیر کو آئندہ مدت کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

News ID 1928089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha