19 اکتوبر، 2024، 1:49 PM

صہیونی حکومت کا ممکنہ حملہ، ایران نے امریکہ کو انتباہ کردیا

صہیونی حکومت کا ممکنہ حملہ، ایران نے امریکہ کو انتباہ کردیا

ایرانی وزیرخارجہ نے صدر جوبائیڈن کے بیان پر امریکہ کو متنبہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کو انتباہ کردیا ہے۔

گذشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ کاروائی کے حوالے سے بیان کے بعد عراقچی نے ایکس پر لکھا ہے کہ جو بھی ایران کے خلاف صہیونی حکومت کے حملے کے بارے میں خبر رکھتا ہے یا اس حماقت میں شریک ہوجائے، نقصانات کا خود ذمہ دار ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے برلین کے دورے کے اختتام پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے وقت اور نوعیت کے بارے میں خبر ہے۔

News ID 1927522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha