13 اپریل، 2024، 12:05 PM

اپنی زمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کویت اور قطر کا دوٹوک موقف

اپنی زمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کویت اور قطر کا دوٹوک موقف

قطر اور کویت نے امریکہ کو واضح کردیا ہے کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، گلوبل آئی نیوز نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف جوابی کارروائی کے بارے میں سفارتی اور سیاسی حلقوں میں بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ کسی بھی قسم کی کشیدگی کی صورت میں کویت اور قطر نے اپنی سرزمین یا ان میں قائم اڈوں کو ایران کے خلاف کاروائی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔

اسی حوالے سے مڈل ایسٹ آئی نے بھی اعلی امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے امیروں نے اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کی صورت میں امریکہ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے صاف منع کیا ہے۔

دراین اثناء امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جرمن ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام میں سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا مناسب اور واضح جواب دے گا۔

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد صہیونی حکام جوابی حملے کے بارے میں پریشان ہیں۔ اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ ایران عید فطر کے بعد اسرائیل کو جواب دے گا جس میں دفاعی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

News ID 1923266

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha