مہر خبررساں ایجنسی نے آکسیوس ویب سائٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملے کے بعد اسرائیل ایران کی جانب سے جوابی کاروائی کے خوف میں مبتلا ہے۔
صہیونی اعلی حکام کے حوالے سے آکسیوس نے کہا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایران کے جوابی حملے کے خطرات کا جائزہ لینے کے لئے مستقبل قریب میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔
اس سے پہلے الجزیرہ نے بھی کہا تھا کہ سینٹکام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا جلد مقبوضہ فلسطین کا دورہ کریں گے جہاں وہ صہیونی رہنماوں کے ساتھ ایران کی جانب سے اسرائیلی تنصیبات پر حملے کے حوالے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی فوجی رہنما کا دورہ اسرائیل جمعرات کو ہوسکتا ہے۔ تل ابیب میں جنرل کوریلا صہیونی وزیرجنگ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی اورا سرائیلی حکام گذشتہ چند دنوں کے دوران ایران کے جوابی حملے کے حوالے سے مسلسل رابطہ کررہے ہیں اور مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ