21 ستمبر، 2024، 3:53 PM

ایرانی وزیر خارجہ کا سید حسن نصر اللہ کے نام تعزیتی پیغام

ایرانی وزیر خارجہ کا سید حسن نصر اللہ کے نام تعزیتی پیغام

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حزب اللہ کے سربراہ کے نام ایک پیغام میں بیروت پر اسرائیلی رجیم کے دہش گردانہ حملے میں لبنانی عوام کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ جارح اور مجرم صیہونی حکومت کے خلاف فلسطین اور لبنان کے بہادر عوام کی آواز بننا اپنا اسلامی اور انسانی فریضہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے سید حسن نصراللہ کے نام اپنے پیغام میں، حزب اللہ کے کئی دیگر مجاہدین کے ساتھ اس مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر کمانڈر ابراہیم عاقل کی شہادت پر تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

عراقچی نے لکھا کہ اس وقت کہ جب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ رہا ہوں، میں جارح اور مجرم صیہونی رجیم کے خلاف فلسطین اور لبنان کے بہادر عوام کی آواز بننا اپنا اسلامی اور انسانی فریضہ سمجھتا ہوں۔

News ID 1926810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha