مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی 79ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کے لیے ایک اعلیٰ سیاسی وفد کی سربراہی میں کل اتوار کی صبح نیویارک روانہ ہوں گے۔
ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے علاوہ "میثاق مستقبل" کے رہنماؤں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے اور 79ویں اجلاس میں شریک کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
صدر پزشکیان امریکہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات اور میڈیا سے وابستہ افراد اور صحافیوں سے ملاقات کریں گے جس میں ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے ان کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔
آپ کا تبصرہ