10 ستمبر، 2024، 5:46 PM

صدر پزشکیان کل عراق کا دورہ کریں گے

صدر پزشکیان کل عراق کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر پزشکیان عراقی وزیراعظم کی دعوت پر کل بغداد روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کل عراق روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پزشکیان کو عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے دورہ بغداد کی خصوصی دعوت دی تھی جس کے تحت وہ کل سے عراق کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد بھی صدر پزشکیان کے ہمراہ ہوگا۔ 

صدر پزشکیان بغداد میں عراقی وزیراعظم کے علاوہ عراقی پارلیمنٹ اور عدلیہ کے سربراہان کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ 

دورے کے دوران صدر پزشکیان نجف اشرف اور کربلائے معلی جاکر ائمہ معصومین علیہم السلام کی زیارت بھی کریں گے۔

صدر پزشکیان عراقی کردستان کے اعلی حکام کی دعوت پر اربیل اور سلیمانیہ بھی جائیں گے۔

News ID 1926549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha