21 اگست، 2024، 11:36 AM

پاکستانی صدر کا ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار

پاکستانی صدر کا ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعا ئےمغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

پاکستانی صدر مملکت نے وزارت خارجہ کو میتوں کو پاکستان لانے اور زخمیوں کو بروقت امداد پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔

News ID 1926100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha