17 اگست، 2024، 12:05 PM

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مزاحمتی فورسز کی کاروائیاں

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مزاحمتی فورسز کی کاروائیاں

مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت کے ساتھ ہی عرب میڈیا نے اس علاقے میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں اضافے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین ریسرچ سینٹر (معطی) نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں صیہونی افواج کے خلاف مزاحمتی فورسز کی جانب سے 13 آپریشنز کیے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق مزاحمتی فورسز کی کارروائیوں میں مسلح جھڑپوں کے ساتھ ساتھ قابض فوج اور صیہونی آبادکاروں پر گولہ باری اور ان پر دھماکہ خیز مواد پھینکنا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں جارحیت شروع ہوتے ہی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی صہیونی فوج کے فلسطینیوں کے گھروں پر حملوں میں شدت آگئی ہے۔

آج علی الصبح فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے شہرے نابلس میں برقہ اور بیتہ کے لوگوں کے گھروں پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے برقہ بستی پر حملے کے دوران صوتی بموں کا استعمال کیا۔

News ID 1926028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha