مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد کے ساتھ صہیونی حکومت کے ساتھ امریکی خیرخواہی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے صیہونی شخصیات اور اداروں پر عائد تمام پابندیاں ہٹا دی ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ پابندیاں مغربی کنارے کے رہائشیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے جرائم کے سبب عائد کی گئی تھیں۔
آپ کا تبصرہ