1 جولائی، 2024، 1:45 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، شکایت کا فوری نوٹس لیا جائے گا، چیف جسٹس

ایرانی صدارتی انتخابات، شکایت کا فوری نوٹس لیا جائے گا، چیف جسٹس

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات اور شکایات پر متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں گے اور کسی تفریق کے بغیر کاروائی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا ہے کہ عوام کو صدارتی امیدواروں سے امید ہے کہ اخلاقی اقدار اور قانون کی رعایت کریں گے اور قانون کے تحت انتخابی مہم چلائیں گے۔ اگر کوئی امیدوار قانون کی رعایت نہ کرے تو عوام سوال کریں گے کہ ایسا فرد ملک اور قوم کی باگ ڈور کیسے سنبھال سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں انتخابی عمل میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دوسرے مرحلے میں اس سے زیادہ جوش و خروش سے شرکت کریں گے اور دشمن کو مایوس کریں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر نوٹس لیں گے اور شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے بلاتفریق کاروائی کریں گے۔ فرصت طلب اور شرپسند عناصر ان حساس ایام میں مذموم مقاصد کے لئے سازش کرسکتے ہیں۔ متعلقہ حکام اور ذمہ دار اداروں کو چاہئے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

News ID 1925111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • جاوید IR 16:56 - 2024/07/01
      0 0
      اچھا اقدام