30 جون، 2024، 9:19 AM

کراچی، غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی حمایت میں شاندار عوامی ریلی

کراچی، غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی حمایت میں شاندار عوامی ریلی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فلسطین کے حق میں عوامی ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور تجارتی شہر کراچی میں غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کے حق میں عوامی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے تھے۔ زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ریلی میں شریک تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلی کے شرکاء صہیونی حکومت کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور مظلوم عوام پر جارحیت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نتن ہاہو کے خلاف اور جنگ بندی کے حق میں نعرے درج تھے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کے بعد پوری دنیا میں مظاہرے ہورہے ہیں۔

News ID 1925092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha