19 مئی، 2024، 11:38 PM

صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، مراجع تقلید کا اظہار تشویش، دعا کی اپیل

صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، مراجع تقلید کا اظہار تشویش، دعا کی اپیل

صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد مراجع تقلید نے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے ان کی سلامتی کے لئے دعا کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کی ٹیم کی صوبہ مشرقی آذربائجان سے واپسی کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ واقعے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح ذرائع ابلاغ میں پھیل گئی۔

حادثے کے بعد مراجع تقلید نے حکومتی اداروں سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے صدر مملکت کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیلی سے ٹیلفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی خبر سن کر نہایت ہی صدمہ پہنچا۔ 

آیت اللہ مکارم شیرازی نے صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے بھی حادثے کے بعد صدر کے دفتر سے رابطہ کیا اور صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کے لئے دعا کی۔

News ID 1924057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha