19 مئی، 2024، 9:13 PM

ایران، امام رضاؑ کا ملک ہے/ قوم صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کے لئے دعا کرے، رہبر معظم

ایران، امام رضاؑ کا ملک ہے/ قوم صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کے لئے دعا کرے، رہبر معظم

رہبر معظم نے کہا ہے کہ ساری قوم صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کی سلامتی کے لیے دعا کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے لیے دعا کرے۔

امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے گھر والوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والا حادثہ تشویش ناک ہے۔ امید ہے کہ اللہ تعالی صدر مملکت اور ان کی ٹیم کو ایرانی قوم کو سلامتی کے ساتھ ہمارے درمیان لوٹا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ملک کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

 رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ آٹھویں امام (ع) امام رؤف کی برکات (خصوصی لطف و عنایت) ملک کے تمام لوگوں کے شامل حال ہیں۔

News ID 1924054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • محمد حسنین احمدی IN 21:55 - 2024/05/19
      0 0
      ماشاءاللہ بہت عمدہ گروپ ہے مہر خبررساں
    • سید محمد ضامن نقوی PK 22:13 - 2024/05/19
      0 0
      بہت اچھا ھے جزاك اللهالحمد للهسبحان اللهماشاءاللہ