مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو صوبہ مشرقی آذربائیجان سے واپسی کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔
حادثے کی خبر دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد مختلف اداروں اور ممالک کی طرف سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی گوتریش حادثے کے بعد پیش آنے والی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پاکستان، ترکی، روس، یمن اور دیگر ممالک کی جانب سے واقعے کے بعد صدر رئیسی کے لئے نیک خواہشات اور سلامتی کے لئے دعا کی ہے۔
آپ کا تبصرہ