13 اپریل، 2024، 12:06 PM

تین یورپی ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے آمادہ

تین یورپی ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے آمادہ

اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو تسلیم کرکے اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں صہیونی جارحیت کے بعد فلسطین کے لئے عالمی سطح پر حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ یورپی حکومتیں اور عوام فلسطین کی خودمختاری اور اقوام متحدہ میں رکنیت کے لئے آوازیں بلند کررہے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے وزرائے اعظم نے فلسطینی عوام کو حق حکومت دیتے ہوئے آزاد فلسطین اور اقوام متحدہ میں اس کی رکنیت کی حمایت پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے خودمختاری فلسطین کے قیام کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یورپی ممالک خودمختار فلسطین کی حمایت پر آمادہ ہورہے ہیں۔

انہوں نے جمعہ کے روز ناروے اور آئرلینڈ کے دوران کہا ہے کہ یورپی حکام کو آزادی فلسطینی حکومت کے قیام کی حمایت پر راضی کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وہ پولینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

انہوں نے ناروے کے وزیراعظم یوناس استورہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاکید کی کہ غزہ میں ہنگامی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ انسانی امداد کا کام بحال ہونا چاہئے۔ اسرائیل کو بے گناہ فلسطین کے قتل عام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر ناروے کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین کو تسلیم کرنے اور اقوام متحدہ میں اس کی رکنیت کی حمایت کے لئے آمادہ ہے۔

دراین اثناء آئرش وزیراعظم نے بھی اسی طرح کا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپین کے ہم منصب کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ آئرلینڈ آزاد فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں، سکولوں اور عوامی مقامات پر حملے کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہیں۔ غزہ میں انسانی امداد کا سلسلہ فوری شروع ہونا چاہئے۔

News ID 1923267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha