16 دسمبر، 2023، 2:16 PM

غزہ کے مستقبل کے بارے میں گفتگو سے پہلے جنگ بندی ضروری ہے، سعودی وزیرخارجہ

غزہ کے مستقبل کے بارے میں گفتگو سے پہلے جنگ بندی ضروری ہے، سعودی وزیرخارجہ

فیصل بن فرحان نے غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فوری فراہمی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل پر بات کرنے سے پہلے جنگ بندی ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے اوسلو میں مختلف یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس کے دوران کہا ہے کہ اسلامی اور عرب ممالک غزہ میں فوری جنگ بندی، سویلین کی حفاظت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی اشیاء کو فراہمی پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور خودمختار فلسطین کی فوری تشکیل پر تاکید کی اور کہا کہ جنگ بندی کے بغیر غزہ کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو ممکن نہیں ہے۔

اجلاس میں قطر، اردن، فلسطینی اتھارٹی اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے علاوہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین طہ ابراہیم نے بھی شرکت کی جبکہ یورپی ممالک میں سے ناروے کے وزیراعظم کے علاوہ ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ، آئس لینڈ، بیلجئم، لکسمبرگ اور ہالینڈ کے وزراخارجہ شریک ہوئے۔

News ID 1920623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha