13 دسمبر، 2023، 9:22 AM

اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد منظور

اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ممبران کی واضح اکثریت نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ممبران نے بھاری اکثریت کے ساتھ ووٹ دے کر غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی ہے۔

اس موقع پر جنرل اسمبلی کے سربراہ نے کہا کہ غزہ کے مناظر اور سویلین کا بڑی تعداد میں قتل انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ڈینس فرانسس نے کہا کہ غزہ میں قتل ہونے والوں میں 70 فیصد بے گناہ خواتین اور معصوم بچے ہیں۔ غزہ کے مناظر کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مزید کتنے سویلین کے قتل کے انتظار کرنا پڑے گا؟ یہ سلسلہ فوری طور پر رک جانا چاہئے۔

عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد پر 153 ممالک نے اس کے حق میں، 10 نے اس کے خلاف اور 23 نے اپنے حق کا استعمال نہیں کیا تھا۔

News ID 1920547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha