13 اپریل، 2024، 12:38 PM

کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے 9 مسافروں کو اتار کر قتل کردیاگیا

کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے 9 مسافروں کو اتار کر قتل کردیاگیا

نوشکی سے اغوا کیے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملیں، مرنے والوں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے نوشکی میں قومی شاہراہ پربس سے مسافروں کے اغوا اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لرزہ خیز واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم نے مقتولین کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر بس سے 9 افراد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر کے لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پھینک دی گئی تھیں، ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق منڈی بہاء الدین سے ہے۔

News ID 1923271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha