21 دسمبر، 2023، 3:20 PM

فلسطینی خودمختار حکومت کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے، اسپین

فلسطینی خودمختار حکومت کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے، اسپین

اسپین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ خودمختار فلسطین کو تسلیم کرنے کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت ہے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ خودمختار فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کا وقت آیا ہے اور اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہئے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں جہاں یورپی یونین کو فلسطین کا حل نکالنے کے لئے کوشش کرنا ہوگا۔

اس سے پہلے اسپین کی وزارت دفاع نے واشنگٹن کی جانب سے بحیرہ احمر میں تشکیل پانے والے فوجی اتحاد میں اسپین کی شمولیت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپین نیٹو اور یورپی یونین کے فیصلے کا تابع نہیں ہے۔

امریکی وزیردفاع لوئڈ آسٹن نے دعوی کیا تھا کہ اسپین بحیرہ احمر میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تشکیل پانے والے اتحاد میں شامل ہوگا۔

News ID 1920744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha