21 دسمبر، 2023، 3:36 PM

غزہ کے بارے میں صیہونی حکام کے طے کردہ اہداف پر عمل نہیں ہو سکتا، صیہونی تجزیہ نگار

غزہ کے بارے میں صیہونی حکام کے طے کردہ اہداف پر عمل نہیں ہو سکتا، صیہونی تجزیہ نگار

غزہ میں صیہونی فوج کو زمینی حملے میں مسلسل ناکامی کے بعد سیاسی رہنماؤں کے خلاف حکومت کے اندرونی حلقوں کی تنقید میں پہلے سے زیادہ شدت آگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے صہیونی تجزیہ نگار ناحوم برنیاع  نے کہا: اسرائیلی سیاسی حکام نے غزہ میں فوج کے لیے جو اہداف مقرر کیے ہیں ان پر کبھی عمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے پہلے دن سے، یہ سب پر واضح تھا کہ دہشت گردی، حماس کی تباہی اور اس کا خاتمہ (نتن یاہو، گیلنٹ اور گانٹز کی طرف سے استعمال ہونے والی اصطلاحات) ایسی خواہشات اور خواب ہیں جو پورے نہیں ہوں گے۔ یہ خواب صرف اسی صورت میں پورے ہو سکتے ہیں جب 7 اکتوبر کے حملے جیسے حملے کی بات کی جائے جو یقیناً ہمارے خلاف ہوا تھا۔

برنیاع نے تاکید کی کہ خواہشات کبھی بھی فوجی اہداف یا حکمت عملی نہیں ہو سکتیں اور حد سے زیادہ اور مبالغہ آمیز توقعات مایوسی پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں لڑائی کے خاتمے کو محسوس کر رہی ہے اس لیے وہ جنگ بندی کا اعلان کرنے سے پہلے کم سے کم فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

News ID 1920748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha