21 دسمبر، 2023، 3:16 PM

بحرین، یمن کے خلاف امریکی اتحاد میں شمولیت کی مخالفت، فعال سیاسی کارکن گرفتار

بحرین، یمن کے خلاف امریکی اتحاد میں شمولیت کی مخالفت، فعال سیاسی کارکن گرفتار

بحرین میں سیکورٹی فورسز نے یمن کے خلاف امریکی فوجی اتحاد میں شمولیت پر اعتراض کرنے کے جرم ایک سیاسی فعال کارکن کو گرفتار کیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ یمنی سیکورٹی فورسز نے امریکی اتحاد میں شمولیت پر اعتراض کرنے کے جرم میں فعال سیاسی کارکن ابراہیم شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابراہیم شریف نے بحیرہ احمر میں یمن کے خلاف تشکیل پانے والے امریکی فوجی اتحاد میں بحرین کی شمولیت کی مخالفت کی تھی۔

ابراہیم نے سوشل میڈیا پر غزہ میں جاری 75 روزہ صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کے حق میں پوسٹ کئے تھے اور یمنی فوج کی کاروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یمن نے مشکلات گھڑی میں فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جبکہ بحرین نے امریکی اتحاد میں شامل ہوکر غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملوں کی حمایت کی ہے۔

ابراہیم نے سوشل میڈیا پر بحرین کے اس فیصلے کے خلاف مہم چلاتے ہوئے امریکی اتحاد مخالف بحرینی کے نام سے ہیش ٹیگ چلایا تھا۔

اس سے پہلے پینٹاگون کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکہ 40 سے زائد ممالک کا فوجی اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کررہا ہے تاکہ بحیرہ احمر میں کشتیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

News ID 1920742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha