مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یدیعوت احرونوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے: القسام فورسز حال ہی میں شمالی غزہ کے ان علاقوں میں داخل ہوئی ہیں جہاں اسرائیلی فوج کا خیال تھا کہ اس نے دو ہفتے قبل مزاحمتی فورسز کا صفایا کردیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں میں کمی آئے گی۔
دوسری جانب یروشلم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے نے اسرائیل کو بنیادی تبدیلیوں سے دوچار کیا ہے۔
اس عبرانی اخبار نے اعتراف کیا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے نے اسرائیل کے ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا اور سیاسی اور فوجی حکام پر اعتماد کو متزلزل کر دیا۔
اخبار نے نشاندہی کی کہ گزشتہ اکتوبر کی شکست اسرائیل میں لیکوڈ کی اقتدار پر گرفت کے خاتمے کا باعث بنے گی بالکل اسی طرح جیسے گولڈا میئر نے 1973 کی جنگ کے بعد اقتدار کھو دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ