12 فروری، 2024، 6:16 PM

پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ صدر کے سامنے اٹھا دیا

پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ صدر کے سامنے اٹھا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں سے آگاہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رؤف حسن اور عمیر نیازی کی ملاقات کی جس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔

پی ٹی آئی کے وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

News ID 1921864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha