8 فروری، 2024، 5:58 PM

غزہ، قدس بریگیڈ کی صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش

غزہ، قدس بریگیڈ کی صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش

فلسطینی مزاحمتی فورسز نے قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر 107 میزائل حملے کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے غزہ پر قابض صیہونی فوج کے مرکز پر 107  گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کئے ہیں۔ سرایا القدس کے مجاہدین نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے بعض علاقوں میں بھی آتشیں اسلحے اور گرنیڈ سے قابض فوجیوں پر حملہ کیا۔

قدس بریگیڈز کے مجاہدین نے ایک اسرائیلی کواڈ کاپٹر کو بھی مار گرایا جو غزہ کے وسطی علاقے میں جاسوسی مشن پر تھا۔

دوسری جانب فلسطینی قومی مزاحمتی فورسز نے آج صبح مقبوضہ علاقوں کے قصبے حولیت کو راکٹ حملے سے نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

News ID 1921762

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha