2 فروری، 2024، 10:33 PM

ایرانی وزارت خارجہ کا فلسطین میں اقوام متحدہ کے ادارے کی امداد روکنے پر شدید ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ کا فلسطین میں اقوام متحدہ کے ادارے کی امداد روکنے پر شدید ردعمل

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے دباو کی وجہ سے بعض ممالک نے فلسطین میں امدادی کاموں میں مصروف اقوام متحدہ کے ادارے کی امداد روک دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے قائم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(UNRWA) کے مطابق ایجنسی کو چندہ دینے والے  متعدد نے ایک بے بنیاد الزام کو بہانہ بناکر ادارے کے لئے  اپنی امداد روک دی ہے۔ صہیونی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ UNRWA کے کچھ ملازمین نے 7 اکتوبر کی کارروائی میں حماس کی مدد کی تھی۔

ترجمان نے مزید ان ممالک کی دوغلی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ستم ظریفی دیکھیں کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران صہیونی فورسز کے ہاتھوں 26 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور 50 ہزار سے زخمی ہونے پر ان ممالک کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ صہیونی جرائم کے خلاف نہ کسی ملک نے احتجاج کیا اور نہ کوئی سیاسی قدم اٹھایا۔ 

News ID 1921641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha