26 جنوری، 2024، 9:56 AM

شمالی اور جنوبی سرحدوں پر جنگ کا امکان، راتوں کو نیند کی گولیاں استعمال کرتا ہوں، صہیونی سیاستدان

شمالی اور جنوبی سرحدوں پر جنگ کا امکان، راتوں کو نیند کی گولیاں استعمال کرتا ہوں، صہیونی سیاستدان

صہیونی سیاسی جماعت کے سربراہ نے اسرائیل پر مقاومتی تنظیموں کے حملوں کے پیش نظر خوف و ہراس کی وجہ سے راتوں کو سونے سے پہلے خواب آور دوائیاں لینے کا اعتراف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ اور دیگر مقامات پر مقاومتی جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد وسیع جنگ کے خوف نے عوام سے نکل سے سیاستدانوں اور اعلی حکام تک کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

عبرانی خبری ادارے کے مطابق دائیں بازو کی صہیونی جماعت کے سربراہ آریہ درعی نے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی سرحدوں پر کشیدگی اور اور بدامنی نے ہمارا سکون چھین لیا ہے۔ خوف و ہرااس کی وجہ سے راتوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اسی لئے ہر رات سونے سے پہلے نیند گولیاں کھاتا ہوں
یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور صہیونی علاقوں پر مجاہدین کے وسیع حملوں کی وجہ سے اسرائیل پر اندرونی اور بیرونی سطح پر جنگ بندی کے لئے شدید دباو ہے۔

صہیونی عوام ہر ہفتے نتن یاہو کابینہ کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے ان کے استعفی اور حماس کے جنگ بندی اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

News ID 1921489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha