7 جنوری، 2024، 11:46 AM

جنوبی لبنان پر صہیونی حملہ، حزب اللہ کے 5 جوان شہید

جنوبی لبنان پر صہیونی حملہ، حزب اللہ کے 5 جوان شہید

لبنانی تنظیم نے صہیونی حملے میں پانچ مجاہدین کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے بیان جاری کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنانی سرحد پر حملہ کرکے پانچ حزب اللہ کے جوانوں کو شہید کردیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تنظیم نے جوابی حملے میں اسرائیلی شہروں پر میزائل داغے ہیں۔ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ 

دراین اثناء حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے چند روز پہلے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے جوانوں کے حملوں کی وجہ سے کئی مرتبہ صہیونی فوجی فرار ہوگئے۔ دشمن کے اندر ہمارے جوانوں کے مقابلے میں لڑنے کی جرائت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ لبنانی مقاومت نے طوفان الاقصی کے بعد تین مہینوں کے اندر صہیونی فورسز کے خلاف 670 سے زائد کاروائیاں کی ہیں۔ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت کے خلالف ردعمل میں حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں صہیونی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔

News ID 1921109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha