7 جنوری، 2024، 5:45 PM

شمالی محاذ پر حزب اللہ کو غلبہ حاصل ہے، صیہونی میڈیا کا اعتراف

شمالی محاذ پر حزب اللہ کو غلبہ حاصل ہے، صیہونی میڈیا کا اعتراف

صیہونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کی جانب سے ہلاکت خیز حملوں کے تسلسل کی وجہ سے لبنان کے جنوب کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ کی افراتفری کی طرف اشارہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے ان علاقوں میں حزب اللہ کے مسلسل حملوں کی وجہ سے فلسطین کے مقبوضہ شمالی علاقوں میں افراتفری کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

لبنان کی سرحد پر مرگلیوٹ میں صہیونی ذرائع نے بتایا کہ گیلنٹ (صیہونی حکومت کے وزیر جنگ) نے وعدہ کیا تھا کہ وہ لبنان کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے لیکن حقیقت میں حزب اللہ نے ہمیں پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا ہے۔

دوسری جانب لبنان-فلسطین سرحد پر صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز نے اعتراف کیا کہ فوجی مراکز کی صورتحال ایسی ہے کہ حزب اللہ کو بغیر کسی پریشانی کے غلبہ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

صیہونی فوجی اہلکاروں نے بتایا کہ اسرائیلیوں کو توقع تھی کہ فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے شمالی سرحد پر پوری طرح تیار ہو گی، لیکن صورت حال ایسی نہیں ہے۔ حزب اللہ ہماری فوج کے سرحدی ٹھکانوں کو ہم  سے بہتر جانتی ہے۔

News ID 1921119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha