7 جنوری، 2024، 5:55 PM

اسرائیلی رجیم کے مزید بارہ فوجی زخمی، صیہونی میڈیا چیخ پڑا

اسرائیلی رجیم کے مزید بارہ فوجی زخمی، صیہونی میڈیا چیخ پڑا

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس رجیم کے 12 فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ المجاہدین بریگیڈ نے مغربی بیت لاہیا میں صہیونی فوجیوں کی چھاونی اور ایمونیشن ڈپو کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس حکومت کے 12 فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے خبر دی ہے کہ غزہ کی جنگ کو تین ماہ گزر چکے ہیں لیکن صیہونی رجیم کا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے۔ 

جب کہ اس جنگ سے اسرائیل کی سکیورٹی، معیشت اور عوامی تحفظ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور ایسے مسائل کا سامنا ہے جن کے بارے میں اس نے پہلے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

News ID 1921120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha