7 جنوری، 2024، 5:42 PM

مقبوضہ گولان میں صیہونی رجیم کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ

مقبوضہ گولان میں صیہونی رجیم کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ

خبر رساں ذرائع نے مقبوضہ گولان میں صیہونی حکومت کے اڈے پر عراق کی اسلامی مزاحمت کے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین کے حوالے سے بعض ذرائع نے مقبوضہ گولان پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کے ایک ٹھکانے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

اسی دوران بعض ذرائع نے شام میں حسکہ کے مضافات میں قابض امریکی فوجی بیس کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کے خلاف امریکی حکومت کی حمایت سے صیہونی رجیم کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ جس کے جواب میں عراقی مزاحمتی گروہوں نے عراق اور شام میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا کر امریکیوں کو غزہ کے عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کی حمایت کی قیمت چکانا شروع کی ہے۔

News ID 1921118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha