27 فروری، 2024، 2:13 PM

اسرائیلی حملے بڑھنے کی صورت میں شدید ردعمل دکھائیں گے، حزب اللہ

اسرائیلی حملے بڑھنے کی صورت میں شدید ردعمل دکھائیں گے، حزب اللہ

حزب اللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ اگر صہیونی حکومت اپنی کاروائیوں کا دائرہ بڑھائے تو حزب اللہ کا ردعمل بھی شدید ہوگا.

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف کاروائیوں می تیزی لانے کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کی کاروائیوں کا دائرہ بڑھنے کی صورت میں مقاومت شدید ردعمل دکھائے گی تاکہ دشمن اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ہوجائے.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر صہیونی فورسز سویلین کے خلاف کاروائی کرے تو ہمارا ردعمل بھی شدید ہوگا اور اپنی مرضی کے مطابق کاروائی کریں گے۔

اس سے پہلے لبنانی پارلیمنٹ کے رکن حسن فضل اللہ نے کہا تھا کہ لبنان کو خطرہ محسوس ہونے کی صورت میں مقاومت کی انتقامی کاروائیوں میں دشمن تباہ ہوجائے گا۔ لبنانی سرحد کے اندر حملوں سے مقاومت ختم نہیں ہوگی۔ اس جنگ میں مقاومت کی کامیابی حتمی ہے۔

News ID 1922208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha