22 جنوری، 2024، 4:14 PM

حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے امکانات میں اضافہ، ایک لاکھ صہیونی نقل مکانی پر مجبور

حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے امکانات میں اضافہ، ایک لاکھ صہیونی نقل مکانی پر مجبور

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ باقاعدہ جنگ کا امکان بڑھنے کے ساتھ سرحدی علاقوں میں بے روزگای میں اضافہ اور لاکھوں صہیونی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ حزب اللہ کے جھڑپوں کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں بیروزگاری کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم کے ساتھ جنگ کے امکانات بڑھنے کے ساتھ حیفا کے مئیر نے اعلان کیا ہے کہ عوام جنگ کی صورت میں کافی مقدار میں غذائی مواد جمع کریں۔ اس اعلان کے ساتھ ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

عبرانی ویب سائٹ واللا کے مطابق صہیونی حکومت نے سرحدی علاقوں میں آباد ایک لاکھ افراد کے لئے پناہ گزین کیمپ بنائے ہیں تاکہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں شہریوں کو فوری طور پر کیمپوں میں منتقل کیا جاسکے۔

دوسری جانب لبنانی مقاومتی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی دستے کو سرحدی علاقے میں حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ حملوں کی وجہ سے کم از کم ایک صہیونی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1921421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • شہزاد جان US 22:45 - 2024/01/22
      0 0
      صہیونیوں کو سرحد کیا پورا اسرائیل ہی چھوڑنا پڑے گا کیونکہ اللہ کی فتح اور نصرت مقاومت کے قدم چومے گی