مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے سابق داخلی مشیر چیک فریلش نے لبنان کی سرحد پر جنگ کی صورت میں انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوے کی دہائی میں حزب اللہ کے ساتھ ہونے والی جنگیں اسرائیل کے لئے ڈرواؤنا خواب ثابت ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کی سرحد پر جنگ کا آپشن نہایت ہی خطرناک ہے۔ شمالی سرحدوں پر جنگ کی صورت میں کئی محاذ ساتھ کھل جائیں گے جس سے اسرائیل کو اقتصادی اور فوجی نقصان ہوگا۔
انہوں نے غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی مقاومت کے بارے میں کہا کہ اسرائیل کی وسیع جارحیت کے باوجود حماس کی مقاومت سے فلسطینی عوام کے اعتماد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی مہینے کی جنگ کے بعد مقاومت کو یقین ہوچکا ہے کہ نہ صرف اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے بلکہ صہیونی فوج کو شکست بھی دی جاسکتی ہے۔
دوسری طرف صہیونی ادارہ برائے توانائی کے منتظم شاؤل گلدشتائن نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لئے آمادہ نہیں ہے۔ جنگ کی صورت میں حزب اللہ اسرائیل میں بجلی کا نظام تباہ کرسکتی ہے جس کے بعد بجلی کے نظام کی جلد بحالی ناممکن ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں پے در پے شکستوں کے بعد فوجیوں کا مورال مکمل پست ہے۔
آپ کا تبصرہ